Anokhi Tarkeeb - Article No. 2526

Anokhi Tarkeeb

انوکھی ترکیب - تحریر نمبر 2526

اُس دن کے بعد وہ اپنے والدین کی ہر بات پر عمل کرنے لگے

بدھ 24 مئی 2023

فاکحہ احمد،فیصل آباد
جیمز اور فرینک بھائی تھے۔وہ کبھی اپنے والدین کی بات نہیں سنتے تھے۔ان کے والدین ان کو بہت سمجھایا کرتے تھے کہ قصبے سے باہر کبھی نہ جانا،لیکن ایک دن وہ اپنے والدین کی نصیحت کو بُھلا کر گاؤں سے جنگل میں کھیلنے چلے گئے۔وہاں ایک آدمی نے انھیں اکیلا دیکھا تو اغوا کر لیا۔وہ انھیں ایک سمندری جہاز پر لے گیا اور جہاز ان کے ساحل سے دور جانے لگا۔
غور کرنے پر وہ آدمی انھیں جانا پہچانا سا لگا۔اس آدمی نے جہاز پر ان سے خوب مزدوری کرائی۔وہ دونوں بہت پریشان تھے۔
وہ ہر وقت اللہ تعالیٰ سے گھر جانے کے لئے دعا کرتے،لیکن اتنے دن گزرنے کے بعد بھی کوئی انھیں بچانے نہیں آیا۔
پھر ایک دن وہ سو کر اُٹھے تو انھیں ایک عجیب سی آواز سنائی دی۔

(جاری ہے)

وہ باہر آئے اور دیکھا کہ جہاز پر ان کے والدین موجود تھے۔

وہ دونوں بھاگ کر ان سے لپٹ گئے اور زور زور سے رونے لگے۔تب انھیں اس بات کا علم ہوا کہ وہ آدمی تو ان کے قصبے کا ہی تھا۔
دراصل جب وہ گھر سے نکلے تو ان کے والد نے انھیں دیکھ لیا تھا۔انھوں نے فوراً ولیم سے رابطہ کیا،جو ایک چھوٹے جہاز پر کام کرتا تھا۔اسے ہدایت کر دی تھی کہ بچوں سے خوب کام لینا ہے۔یہ سب ان کے والد کی تدبیر تھی،تاکہ ان کو سبق حاصل ہو۔بچے یہ سب سن کر بہت حیران ہوئے۔اُس دن کے بعد وہ اپنے والدین کی ہر بات پر عمل کرنے لگے۔

Browse More Moral Stories