
Hamdardi - Article No. 896
ہمدردی
ثناء اُداسی سے اپنے کمرے میں بیٹھی تھی وہ آج کے واقعہ سے بہت پریشان تھی ہمدردی اور رحمدلی کا جذبہ اس میں کوٹ کوٹ کربھراہوتھا۔
پیر 29 فروری 2016

ثناء اُداسی سے اپنے کمرے میں بیٹھی تھی وہ آج کے واقعہ سے بہت پریشان تھی ہمدردی اور رحمدلی کا جذبہ اس میں کوٹ کوٹ کربھراہوتھا۔ وہ کسی کو تکلیف اور اذیت میں نہیں دیکھ سکتی تھی اتنے میں اس کی امی کمرے میں داخل ہوئی وہ بولیں۔ بیٹھا․․․ تم نے سکول سے آکر کھانا بھی نہیں کھایا اور ہوم ورک بھی نہیں کیا۔ تمہارطبیعت ٹھیک ہے۔ جی امی لیکن آج جو میں نے دیکھا اس سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے کہ ہمارے اردگرد کچھ ایسے بھی لوگ ہوتے ہیں جنہیں ہماری مدد کی ضرورت ہوتی ہے لیکن وہ زبان سے کچھ نہیں کہتے۔ یہ کہہ کرثنا بے اختیار روپڑی۔ اس کی امی پریشان ہوکر کہنے لگی۔
بیٹا․․․ کیا بات ہے مجھے بتاؤ۔ امی ہمارے دوسرے سیکشن کی ایک لڑکی جس کانام فضیلہ ہے اس کو آج ٹیچر نے کلاس سے نکال دیا کیونکہ اس کے پاس مطلوبہ کتاب نہیں تھی وہ روزانہ یہی کہتی تھی کہ میری کتاب گھر رہ گئی ہے۔
(جاری ہے)
اس کی امی نے کہا۔ بیٹا! ہم سے جتنا ہوسکا ہم اس کی مدد کریں گے۔ اس کوکتابیں بھی لے کردیں گے آپ پریشان نہ ہوبلکہ تمام دوستیں مل کر اپنی پرنسپل صاحبہ کے پاس جاؤ اور انہیں بتاؤ کہ وہ مستقل اس کے وظیفے کاانتظام کریں۔ ثنانے پر سوچ نگاہوں سے اپنی امی جان کودیکھا اور مسکرادی۔
اگلے دن اس نے تمام دوستوں کا اٹھاکیا اور انہیں ترغیب دی کہ وہ مل کر ایسی بہت سے لڑکیوں کی مدد کریں گی جوپڑھنا چاہتی ہے لیکن حالات ان کا ساتھ نہیں دیتے سب اس کی بات سے متفق ہوگئیں اور اپنے اپنے حصے کی چیزیں بانٹ لیں جو وہ اپنی جیب خرچ سے لے کر دیا کریں گی۔ اس کے بعد وہ پرنسپل صاحبہ کے پاس گئیں۔ پرنسپل یہ سب سن کر بہت خوش ہوئیں انہوں نے باقاعدہ ایک فلاحی تنظیم بنادی اور ثنا کو اس کاصدر منتخب کردیا۔ اس نے بہت خوشی سے ذمہ داری اور پوری ایمانداری سے ہر ہفتے تمام ممبران کی موجودگی میں ایک مستحق لڑکی کووظیفہ دیاکرتی۔ ایسا کرکے وہ نہ صرف اپنے ضمیر کے سامنے مطمئن ہوئی بلکہ اسے ذہنی سکون بھی مل گیا۔
بچو آپ بھی اپنے اردگرد ایسے لوگ دیکھیں جو پڑھ لکھ کر کچھ بننا چاہتے ہیں لیکن غربت ان کے آڑے آ جاتی ہو۔ ہوسکتا ہے آپ کی وجہ سے کسی کی زندگی بدل جائے کوشش کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔ آپ بھی ایک بار کوشش ضرور کریں۔
مزید اخلاقی کہانیاں

آزمائش
Azmaish

قول و فعل
Qoul O Feal

پریاں اور غریب موچی
Pariyaan Aur Ghareeb Mochi

پاکستان ہمارا ہے
Pakistan Hamara Hai

راہِ حق (آخری حصہ)
Rah E Haq

ایک شکل کے دو شہزادے۔ تحریر:مختار احمد
Aik Shakal K 2 Shehzade

کربھلا سوہو بھلا
Kar Bhala Ho Bhala

خوداری
Khoodari

سو برس کی نانی
100 Bars Ki Naani

بیٹی اللہ کی رحمت ہے․․․․․!
Baite B Allah Ki Remat Hai

بھیڑیا اور میمنا
Wolf Aur Lamb

چنبیلی بیگم
Chanbeli Begum
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.