Shehad Ki Makhi Ka Chatta - Article No. 2756

شہد کی مکھی کا چھتہ - تحریر نمبر 2756
مکھی کے پیٹ میں ایک چھوٹی سی تھیلی ہوتی ہے جس سے ایک شفاف مادہ خارج ہوتا ہے جو خانوں کی پتلی دیواروں کو مضبوط کرنے کے لئے مدد دیتا ہے
جمعرات 6 مارچ 2025
پیارے بچو! آپ میں سے بہت سے بچوں نے شہد کا چھتہ تو دیکھا ہو گا دراصل یہ موم کی دیواروں سے بنائی ہوئی کنگھیوں کا ایک مجموعہ ہوتا ہے، جس میں ہزاروں خانے موجود ہوتے ہیں۔مکھیاں درختوں پر جا کر اپنی ٹانگوں پر بنے ہوئے کنڈوں کی مدد سے موم حاصل کرتی ہیں اور منہ میں ڈال کر چباتی ہیں۔جب وہ مطلوبہ حد تک نرم ہو جاتا ہے تو اسے چھتے کے بہت پتلے خانے بنانے کے لئے استعمال کرتی ہیں۔مکھی کے پیٹ میں ایک چھوٹی سی تھیلی ہوتی ہے جس سے ایک شفاف مادہ خارج ہوتا ہے جو خانوں کی پتلی دیواروں کو مضبوط کرنے کے لئے مدد دیتا ہے۔یہ فنِ تعمیر ہزاروں مکھیوں کی مشترکہ کاوشوں سے تکمیل کے مراحل سے گذرتا ہے۔
مکھیاں چھتے میں چھ کونوں والے ہزاروں خانوں کی مدد سے کم سے کم جگہ استعمال کرتی اور زیادہ سے زیادہ شہد ذخیرہ کرتی ہیں۔
(جاری ہے)
شہد کی مکھیوں کی ساری زندگی کی کمائی ایک شہد کا چمچ ہوتی ہے۔جسے ہمیں کھانے میں ایک سیکنڈ لگتا ہے۔شہد کی مکھیوں کو 20 لاکھ پھولوں کے چکر لگانے پڑتے ہیں صرف ایک پاؤنڈ شہد کے لئے۔شہد کی مکھیاں اپنے ایک چکر میں 50 سے 100 پھولوں پر بیٹھتی ہیں اور یہ 12 سے 15 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑ سکتی ہیں۔یہ اپنے پروں کو ایک منٹ میں 12000 دفعہ پھڑپھڑا سکتی ہیں۔
شہد کی مکھیوں کے چھتے کے اندر تقریباً 60000 شہد بنانے والی ورکر مکھیاں موجود ہوتی ہیں جو شہد بناتی ہیں مختلف پھولوں پر بیٹھ کر وہ سبھی مادہ مکھیاں ہوتی ہیں۔ایک ملکہ مکھی ایک دن میں 2000 انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ساری زندگی میں تقریباً دس لاکھ انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
Browse More Moral Stories

بارہ شہزادیاں
12 Shehzadiyan

زینب اور ننھی چڑیا
Zainab Aur Nanhi Chirya

حاضر دماغ
Hazir Dimagh

چونی کی برکت
Chawani Ki Barkat

شکریہ میڈم
Shukriya Madam

قسم سے
Qasam Se
Urdu Jokes
اپنا چمچہ
apna chamcha
خوش آمدید
khushamdeed
لمبا سفر
Lamba Safar
دو دوست
Do dost
اسمبلی
assembly
بولی
boli
Urdu Paheliyan
اک ڈبے میں میٹھے دانے
ek dabby me meethe danny
دن کو سوئے رات کو روئے
din ko soye raat ko roye
دیکھا ایسا ایک مکان
dekha aisa ek makan
رکھی تھی وہ چپ چاپ کیسی
rakhi thi wo chup chaap kaise
ڈبیا سے نکلا جس نے بھی کھولی
dibya se nikla jis ne bhi kholi
اس کے ایک طرف ہے کھال
uske aik taraf he khaal