Titli Hoon Main Titli Hoon - Article No. 1487

Titli Hoon Main Titli Hoon

تتلی ہوں میں تتلی ہوں - تحریر نمبر 1487

تتلی قدرت کی خوبصورت ترین چیزوں میں سے ایک ہے ۔انسان شروع ہی سے اس دلکش جاندار سے محنت کرتا آیا ہے ۔

بدھ 31 جولائی 2019

ثروت یعقوب
تتلی قدرت کی خوبصورت ترین چیزوں میں سے ایک ہے ۔انسان شروع ہی سے اس دلکش جاندار سے محنت کرتا آیا ہے ۔مصر کے ہزاروں سال قدیم غاروں کی دیواروں پر بھی تتلیوں کی تصاویر بنائی گئی ہیں ۔
تتلیوں کے پر اصل میں شفاف ہوتے ہیں ان کے پروں پر موجود دیدہ زیب رنگ دراصل ایک دوسرے پر بنے ہوئے سکیل ہیں۔ جو سورج کی روشنی منعکس ہونے پر رنگین دکھائی دیتے ہیں ۔
تتلیوں کے خوبصورت رنگ انہیں دشمن سے بچانے سے بھی مدد دیتے ہیں ۔کیونکہ پھولوں پر بیٹھی ہوئی رنگ برنگی تتلیاں پرندوں کو مشکل سے دکھائی دیتی ہیں۔
دوستوں !سائنس دان اب تک تتلیوں کی 28,000 اقسام ودریافت کر چکے ہیں۔ویسے تو تتلیاں دنیا کے ہر خطے میں موجود ہیں لیکن جنوبی امریکہ میں یہ دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ تعداد میں پائی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

صرف کاٹنکادیکا میں ان کی 1300سے زائد اقسام موجود ہیں۔تتلی کی چھ ٹانگیں ہوتی ہیں ان ٹانگوں کے سروں سے وہ کسی بھی چیز کے ذائقے کو محسوس کر سکتی ہے ۔انڈے دینے سے پہلے وہ پودے کے پتوں کو چکھتی ہیں تاکہ انڈوں سے نکلنے والے بچے ان پتوں کو شوق سے کھاسکیں۔تتلیاں اپنے انڈے پتوں کی نچلی سمت دیتی ہیں ۔
انڈے سائز میں بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔ ان سے لاروانتبا ہے۔
لاروابالکل سنڈی کی طرح دکھائی دیتا ہے ۔لارواجلد ہی کوکون(Cocoon) پیوپا(Pupa) میں بدل جاتا ہے۔ساتھیوں!دنیا میں پائی جانے والی چھوٹی سے چھوٹی تتلی1/8انچ جبکہ بڑی سے بڑی تتلی12انچ تک ہو سکتی ہے ۔ایک عام تتلی کا وزن صرف دوگلاب کی پتیوں کے برابر ہوتا ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ تتلیاں زیادہ تر سرخ ،سبز اور پیلا رنگ دیکھ سکتی ہیں ۔سب سے تیز اڑنے والی تتلی کی رفتار 12میل فی گھنٹہ ہے ۔مونارک (Monarach)تتلیاں اپنے سالانہ سفر میں تقریباً 2000میل کا سفر طے کرتی ہیں۔اگر تتلیاں کے جسم کا درجہ حرارت 86ڈگری سے نیچے ہوتو وہ اڑنے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتی ہیں ۔کچھ تتلیاں محض چند ہفتے جبکہ تتلیوں کی بعض اقسام ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ تک زندہ رہتی ہیں۔

Browse More Moral Stories