Cycle Cycle Hai - Article No. 1226
سائیکل ،سائیکل ہے - تحریر نمبر 1226
سائیکل کی ایجاد کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ 1818ء میں پیرس میں رہنے والے ”بارڈن کا رل “نامی جرمنی کے ایک باشندے نے لکڑی کے ٹائر اور فریم جوڑ کر سائیکل تیار کی ۔پہلے ٹائر کے اوپر ہیندل تو تھا ،مگر سائیکل میں چین ،گراری اور بریک نہیں تھی ۔
پیر 12 نومبر 2018
محمد حسنات حمید
سائیکل آج کل کے منہگے دور کی سستی سواری ہے ۔کم فاصلے پر سائیکل کی سواری باکفایت ہے اور لطف بھی دیتی ہے ۔ہم روزانہ اپنے اردگرد بہت سے لوگوں کو سائیکل پر سوار دیکھتے ہیں ۔کوئی ڈاک تقسیم کررہا ہوتا ہے تو کوئی غبارے بیچ کر اپنے بچوں کی روزی کمارہاہوتا ہے تو کہیں گوالا سائیکل پر دودھ لے جاتا نظر آتا ہے ،کہیں کوئی طالب علم اسکول یا کالج جاتا دکھائی دیتا ہے ۔
سائیکل کی ایجاد کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ 1818ء میں پیرس میں رہنے والے ”بارڈن کا رل “نامی جرمنی کے ایک باشندے نے لکڑی کے ٹائر اور فریم جوڑ کر سائیکل تیار کی ۔پہلے ٹائر کے اوپر ہیندل تو تھا ،مگر سائیکل میں چین ،گراری اور بریک نہیں تھی ۔
پھر لکڑی کولوہے اور اسٹیل میں تبدیل کردیا گیا ۔
(جاری ہے)
یورپی ممالک میں 1890ء سائیکل کے لیے سنہری دور تھا ۔
دنیا کے بہت سے ممالک میں سائیکل وہاں کی مقبول ترین سواری ہے ۔جاپان ،کینیڈا ،چین ،ہالینڈ ،بھارت ،برطانیہ میں سائیکل کو بہت اہمیت حاصل ہے ۔مقامی لوگ روزانہ سائیکل پر گھومتے نظر آتے ہیں ۔ہالینڈ کے سب سے بڑے شہرایمسٹر ڈیم کو سائیکلوں کا گڑھ کہاجاتا ہے ۔یہ شہر سائیکل اور پیدل چلنے والوں کے لیے تو بہت بڑا ہے ،مگر کار میں بیٹھ کر شہر کو نا پاجائے تو بہت چھوٹا لگتا ہے ۔اس شہر میں سائیکل کرائے پر بھی دستیاب ہے ،مگر شرط یہ ہے کہ آپ کو صرف اس شہر میں استعمال کے لیے ہی سائیکل ملے گی ۔ایمسٹر ڈیم میں کوئی جگہ ایسی نہیں ،جہاں سائیکل نہ جا سکتی ہو۔
ایمسٹر ڈیم میں لوگ پیدل جا رہے ہوں یا سائیکل پر سوار ہوں ،سڑک کی ایک طرف سفر کریں گے ۔کوئی بھی شخص آپ کو سڑک کے درمیان میں نظر نہیں آئے گا۔سائیکل چلانے والوں کو قانون پر سختی سے عمل کرنے کا حکم ہے ،مگر ایک حیران کن بات یہ ہے کہ اگر آپ نے سائیکل کو تالا نہیں لگایا تو ایک لمحے میں سائیکل چوری ہو سکتی ہے ۔
پاکستان کے چاروں صوبوں کے دیہی علاقوں میں سائیکل کی سواری کو پسند کیا جاتا ہے ،مگر شہروں میں اس کا رواج کم ہے ۔نہروں پر کام کرنے والے ملازمین میں سے 80فی صد لوگ سائیکل پر سفر کرتے ہیں ۔شہر سے باہر دیہاتوں میں سائیکل کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ نظر آتا ہے ۔
آج کل سائیکل ریس مقبول ہوتی جارہی ہے ۔اس ریس کے لیے چین اور جاپان نے جدید سائیکلیں متعار ف کرائی ہیں ۔
آج کل بچوں کے لیے مختلف طرز کی خوب صورت سائیکلیں عام دستیاب ہیں ،جنھیں بچے بہت پسند کرتے ہیں ۔ہر بڑے شہر میں سائیکل مارکیٹ موجود ہے ،جہاں پر بچوں کی سائیکل ،دیسی سائیکل ،چین اور جاپان کی سائیکلیں دستیاب ہیں ۔
Browse More Mutafariq Mazameen
واقعہ کربلا میں بچوں کا کردار
Waqea Karbalaa Mein Bachon Ka Kirdaar
موٹر چور
Motor Chor
دھوکے باز
Dhoke Bazz
ماں کی نصیحت کی اہمیت
Maa Ki Nasiyat Ki Ahmeeyat
محبت کی پری
Muhabbat Ki Parri
ہار یا جیت
Yar Ya Jeet
Urdu Jokes
ریل میں سفر
rail mein safar
استاد اپنے شاگردوں سے
Ustaad apne shagirdon se
چیمپین
Champion
ایک جگہ
aik jagah
بڑھاپا
burhapa
ماسٹر صاحب فیل؟
master sahib fail ?
Urdu Paheliyan
ہرا ہرا یا پیلا پیلا
hara hara ya peela peela
اک جتھے کا وہ سردار
aik juthy ka wo sardar
بھاگا بھاگا نیچے جائے
bhaga bhaga neeche jaye
اس رانی کے کیا ہی کہنے
us rani ke kya hai kehne
سینہ چھلنی رنگت گوری
seena chalni rangat gori
پردے میں وہ چھپ کر آیا
parde me wo chup kar aya