Hathi Nama - Article No. 919

ہاتھی نامہ - تحریر نمبر 919
جنگل میں رہنے والے موجود جانوروں میں ہاتھی کو اللہ تعالیٰ نے بے حد طاقتور بنایا اور بہت سی خصوصیات سے نوازا ہے۔ ہاتھی کو ناک کے بجائے سونڈعطاکی، جس کے ذریعے ہاتھی بہت وزنی چیزیں اٹھاسکتا ہے۔
جمعرات 14 اپریل 2016
جنگل میں رہنے والے موجود جانوروں میں ہاتھی کو اللہ تعالیٰ نے بے حد طاقتور بنایا اور بہت سی خصوصیات سے نوازا ہے۔ ہاتھی کو ناک کے بجائے سونڈعطاکی، جس کے ذریعے ہاتھی بہت وزنی چیزیں اٹھاسکتا ہے۔ ہاتھی اپنی سونڈ کے ذریعے سے درختوں کے بڑے بڑے تنے اٹھالیتا ہے۔
ہاتھی میں سونگھنے کی حس بہت تیزہوتی ہے۔ ہاتی دوسرجانوروں کی بومیلوں دور سے سونگھ لیتا ہے۔ ہاتھی کو اگر دسمن سے خطرہ محسوس ہو تو وہ اپنی سونڈ کو بالکل سیدھا کرکے اپنے ریوڑکے دوسرے ساتھیوں کو بھی مطلع کرتا ہے ۔ ہاتھی کے کان بہت بڑے بڑے ہوتے ہیں، جو مکھی، مچھر کو بھگانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ ہاتھی کی آنکھیں چھوٹی ، مگر نظر انتہائی تیز ہوتی ہے۔
(جاری ہے)
ایک ہاتھی کی زندگی عام طور پر تقریباََ 70 سال تک ہوتی ہے۔
مغلیہ دور میں ہاتھیوں کی بڑی اہمیت تھی۔ ہندوستان کے حکمراں ہاتھیوں پر سفر کرنا اپنی شان سمجھتے تھے۔ ان کی جنگوں میں بھی اگلے دستے کے طور پرہاتھیوں سے کام لیاجاتا، یعنی ان پر سوار ہوکردشمن کامقابلہ کیا جاتا تھا۔ ہاتھی اپنے بھاری بھرکم جسم کے ذریعے سے دشمنوں کو پیروں تلے رونڈڈالتے ۔ ہاتھی کی جلد بھی موٹی ہوتی ہے۔ اس پر عام ہتھیار اثر نہیں کرتا، اس لیے ہاتھی زخمی کم ہوتا ہے۔
ہاتھی زیادہ تعداد میں افریقا میں پائے جاتے ہیں۔ کینیا کو ہاتھیوں کی سرزمین کہاجاتا ہے۔ برما کے لوگوں میں ہاتھی پالنے کارواج عام ہے۔ ہاتھیوں کوگھریلو کاموں کی خاص تربیت دی جاتی ہے۔ ہاتھی سدھانا بے حدآسان ہے، کیوں کہ یہ ایک سمجھ دارجانور ہے۔ برما میں ہاتھی کے ذریعے سے باربرادری کاکام لیاجاتا ہے۔
ہاتیھی زیادہ ترسیاہ رنگ کے ہوتے ہیں۔ کہیں کہیں بھورے رنگ کے ہاتھی بھی پائے جاتے ہیں، لیکن ایسے ہاتھیوں کی تعداداب بہت کم ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا بے دردی سے شکار کیاجارہاہے۔
ہاتھی کے دانت بے حدقیمتی ہوتے ہیں، جن سے مختلف زیورات، چاقو اور چھریوں کے دستے بنائے جاتے ہیں۔ ہاتھی کی ہڈیوں سے بھی قیمتی اور دیدہ زیب چیزیں تیار کی جاتی ہیں۔
ہاتھی گوشت خور جانور نہیں ہے۔ یہ گھاس پھونس اور درختوں کے پتے کھاکرگزارہ کرلیتا ہے، البتہ گنا ہاتھی کی مرغوب غذا ہے۔
انسان کے تھوڑے سے لالچ کی وجہ سے ہاتھیوں کی کئی نسلیں آہستہ آہستہ ختم ہوتی جارہی ہیں۔ چڑیا گھروں میں خوش ہوکردیکھے جانے والے اس جانور کی حفاظت بے حد ضروری ہے۔
Browse More Mutafariq Mazameen

شہزادہ گل منیر
Shehzada Gill Munir

قبرستان کا بھوت
Qabarsast Ka BhooT

سانپ اور چوہے کی لڑائی
Sanp Or Chohe Ki Larai

کھلونا
Khilona

ابو علی کی ٹوپی
Abbu Ali Ki Topi

بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیے
Bachon Ke Mustaqbil Ko Mehfooz Banayiyae

بچوں اور ان کے کپڑوں کی نگہداشت کیلئے چند ٹپس
Bachon Or Unke Kapron Ki Nigehdasht K Liay Chand Tips

نونہال اور فٹ پاتھ پر تعلیم
Nonehal Aur Foot Path Par Taleem

قرار داد پاکستان کیا ہے!
Qarardaad E Pakistan Kiya Hai

سونے کی ٹکیا
Soone Ki Tikya

الہ دین اور چالیس دیو
Aladdin Or 40 Deoo

دو میری ایک تمہاری
2 Meri 1 Tumhari
Urdu Jokes
مولی
Moli
میں اپنے بھائی سے
mein apne bhai se
پولیس
Police
ساجد نوید سے
Sajid naveed se
استاد
Ustaad
استاد شاگرد سے
ustaad shagird se
Urdu Paheliyan
دھرتی ہی سے رشتہ جوڑے
dharti hi se rishta jory
دن کو سوئے رات کو روئے
din ko soye raat ko roye
سو گھوڑے اور ایک لگام
so ghode aur aik lagam
کبھی وہ ایسی چال دکھائے
kabhi wo aisi chaal dikhaye
ہے چھوٹی سی ایسی شے
he choti si esi shay
ایک استاد ایسا کہلائے
ek ustad aisa kehlaye