Nahane Ka Bahana Chahiye - Article No. 813

نہانے کا بہانہ چاہئے - تحریر نمبر 813
گرمیوں کے اس موسم میں جب برسات کے آثار ہوں اور سورج بھی آنکھیں دکھا رہا ہو کبھی حبس تو کبھی ہلکی پھلکی ہوا بچوں میں بے چینی پیدا کرتی ہے اور بچے نہانے پر مجبور ہوجاتے ہیں
جمعرات 9 جولائی 2015
(جاری ہے)
ایک دوسرے پر پانی پھینکتے ہیں،مصنوعی سوئمنگ پول(جوآجکل بازاروں میں عام ملتے ہیں) میں نہا کر لطف اندوز ہوتے ہیں نل پر پانی کا پائپ لگا کر پانی کی پچکاریوں سے ایک دوسرے کو نشانہ بنایا جاتا ہے یہ دیکھے بغیر کہ کپڑے پہنے ہوئے ہیں،آجکل روزہ دار بچوں کا یہ پسندیدہ مشغلہ ہے۔
اس مبارک مہینے میں بچے فارغ اوقات میں سیروتفریح کا پروگرام کم اور افطاریوں کا پروگرام زیادہ بناتے ہیں چونکہ رمضان کا مقدس مہینہ ہے آج کل آپس میں عزیزواقارب کے گھر افطاری کی دعوت دیتے ہیں۔افطاری کے لمحات بھی قابل دید ہوتے ہیں افطاری کے اوقات میں گھروں میں خوب رونقیں جبکہ سڑکیں ویران ہوتی ہیں۔سال کے بارہ مہیوں میں رمضان المبارک کاواحد مقدس ماہ ہوتا ہے جب یہ منظر دیکھنے کو ملتا ہے اور یہ بھی حقیقت ہے افطاری سے ایک دو گھنٹے قبل سڑکوں پرتل دھرنے کو جگہ نہیں ملتی، سڑک کے کنارے پھل فروش کی رھڑیاں لگی ہوتی ہیں اور لوگ پھل فروٹ خرید رہے ہوتے ہیں،یہ وہ وقت ہوتا ہے جب پھل فروشوں کو سر کھجلنے کی فرصت نہیں ملتی اور وہ منہ مانگے دام وصول کرتے ہیں۔اس موقع پر ہر کوئی جلد از جلدگھر پہنچنے کی کوشش کرتا ہے۔
گرمیوں کی راتیں چھوٹی جبکہ دن لمبے ہوتے ہیں،رمضان المبارک کا رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ کئی برسوں سے موسم گرما میں آ رہا ہے اوربچے رات کو تاخیر سے نہیں بلکہ صبح سحری کھا کر سونے کے عادی ہو چکے ہیں اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جلد ہی جاگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ ادھر برقی رومعطل ہوئی ادھربچوں کی آنکھ کھل گئی۔ جونہی بچوں کی آنکھ کھلتی ہے اپنا ہوم ورک کرتے ہیں بعدازاں کوئی نہ کوئی مشغلہ ڈھونڈ ہی لیتے ہیں۔ابھی کل کی بات لگتی ہے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوا تھا اور اب دوسرا عشرہ بھی ختم ہونے کو ہے جبکہ کل تیسرا عشرہ شروع ہوگا۔ گرمی اور حبس کے موسم میں بڑوں کا ٹائم تو گزر جاتا ہے ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر یا اپنے کاموں میں مصروفیت کی بنا پر وقت گزرنے کا احساس نہیں ہوتا لیکن بچے آخر بچے ہیں وہ بچہ ہی کیا جو اْچھل کود نہ کرے۔ آج کل موسم گرما کی چھٹیاں ہیں ا ور ہر گھر میں شرارتی بچوں کا ٹولہ ضرور ہوتا ہے، ہوم ورک کرنے کے بعد یہ ٹولہ شرارتیں ضرور کرتا ہے۔ آخرانہوں نے اس موسم میں اپنے آپ کو مصروف کرنے کا حل ڈھونڈ ہی لیا ہے۔ وہ یہ کہ پانی کے ساتھ کھیلنا، کئی بچے تو موسم گرما کی شدت کو کم کرنے کے لئے نہر کا رخ کرتے ہیں اور کئی بچے سوئمنگ پول میں نہانے جاتے ہیں نہر میں نہانا خطرے سے خالی نہیں ہوتا اور اچھے بچے نہر کا رخ نہیں کرتے۔ بچے وہی اچھے جو والدین کا کہا مانتے ہیں اور ایسی کوئی شرارت نہیں کرتے جس سے کسی کا نقصان ہو یاخود کو چوٹ لگنے کا خطرہ ہو۔ ان بچوں نے بھی ایسا طریقہ نکال لیا ہے جس سے روزے کا ٹائم بھی گزر جائے گا اور کوئی چوٹ لگنے کا خطرہ بھی نہیں رہے گا۔ ان بچوں نے چھت پر لگی ٹینکی کا نل کھول دیا ہے اور ٹینکی بھی بڑی ہے جب کہ موٹر بھی چلا دی گئی ہے اور ان شرارتی بچوں کا ٹولہ نہاتے ہوئے بڑا لطف اندوز ہو رہا ہے۔ پاپا تو آفس میں ہیں مما کو ان کے نہانے کا پتہ نہیں چلا اسی لئے تو یہ بچے اردگرد کے ماحول سے بے خبر نہانے میں مصروف ہیں کوئی بھائی کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے تو کوئی بہن کو نل کے نیچے لانے کی کوشش کررہا ہے جب تک پانی ہے یہ بچے پانی سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے جونہی امی جان کو پتہ چلے گا تب ان کی شامت آئے گی۔
روزہ دار بچوں کو نہانے کا بہانہ چاہیے روزے کا وقت بھی گزر جائے گا اور نیند بھی خوب مزے کی آئے گی آپ یہ مت سمجھیں کہ ان بچوں نے ہوم ورک نہیں کیا۔ چھٹیوں کا ہوم ورک کرنے کے بعد یہ بچے نہانے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
Browse More Mutafariq Mazameen

خوشی کے پھول
Khushi K Phool

ہیروں کا سیب
Hairoon Ka Saib

میں گورنر کس لئے ہوں؟
Main Governer Kiss Liye HooN

راستے کا پتھر
Raaste Ka Pathar

اصل ایوارڈ
Asaaal Awards

بہادر لڑکا
Bahadur Larka

قائداعظم کے آخری لمحات
Quaid E Azaam K Akhri Lamhaat

ننھی کو نپلیں ، کلیاں اور کیاریاں
Nanhi Konplain Kaliyan Aur Kiyariyan

بکرے میاں کی قربانی
Bakre MiyaaN Ki Qurbani

”بے جا ڈانٹ ڈپٹ سے بچے“ خوداعتمادی کھو دیتے ہیں
Be Ja Dant Dapat Se Bachay

بادشاہ بوری میں
BadShah Bori Main

علی بابا ، چالیس چور
Ali Baba 40 Choor
Urdu Jokes
ایک بڑا شکاری
aik bara shikari
نرس
Nurse
نرس
nurse
استاد شاگرد سے
Ustad Shagird se
اپنی بیوی کی قبر
Apne biwi ki qabar
طوطے کی نیلامی
Totai ki neelami
Urdu Paheliyan
کبھی ہیں لال کبھی ہیں کالے
kabhi hen laal kabhi hen kaaly
اٹھ نہیں سکتا ہے
uth nahi sakta hai
دنیا میں ہے ایک خزانہ
duniya mein hai ek khazana
سونے کا بن کر آتا ہے
sony ka ban kar ata hai
جب دیکھو پانی میں پڑا ہے
jab dekho pani me para hai
اک رہ پہ دو بہنیں جائیں
ek raah pe do behne jaye