Pani Zindagi Hai - Article No. 827

پانی زندگی ہے، زندگی کی حفاظت کیجئے - تحریر نمبر 827
للہ تعالیٰ نے ایسی بے شمار نعمتیں ،جن کے بغیر زندگی گزارنا محال ہو، وہ سب ہی مہیا فرمائیں۔ ساتھ ہی یہ ہدایت بھی فرمائی کہ ان نعمتوں پر اپنے رب کا شکر ادا کرو اور استعمال میں میانہ روعی اختیار کرو۔ ان ہی میں ایک انمول نعمت پانی بھی ہے
جمعرات 13 اگست 2015
اسپیکر اسمبلی نونہال عائشہ اسلم تھیں۔ تلاوتِ قرآن مجید عرفان احمد نے ، حمد باری تعالیٰ عیشا کیانی اور نعتِ رسول ﷺ اذان علی نے پیش کی۔
نونہال مقررین میں ثاقب صدیق، مہک زہرا اور آمنہ نور شامل تھیں۔
قومی صدر ہمدرد نونہال اسمبلی محترمہ سعدیہ راشد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ایسی بے شمار نعمتیں ،جن کے بغیر زندگی گزارنا محال ہو، وہ سب ہی مہیا فرمائیں۔
(جاری ہے)
ساتھ ہی یہ ہدایت بھی فرمائی کہ ان نعمتوں پر اپنے رب کا شکر ادا کرو اور استعمال میں میانہ روعی اختیار کرو۔
ان ہی میں ایک انمول نعمت پانی بھی ہے۔ ہمارے پیارے آقا ﷺ نے پانی کی بوند بوند کے حساب دیے جانے کی وعید اور حددرجہ احتیاط کی تلقین فرمائی ہے۔ اگر ہم نے پانی کے استعمال میں کفایت سے کام نہ لیا تو انسان آیندہ کسی بڑی آزمایش سے دوچار ہو سکتا ہے۔اس سلسلے میں اسکول کالج ،جامعات اور مدارس کے علاوہ ہر ممکنہ سطح پر شعور وآگہی کے پروگرام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔محترم الحاج شیخ مختار احمد اصلاحی نے کہا کہ پہلے وقتوں میں لوگ پانی کی بہت قدر کرتے تھے اور بچوں سے پا نی ضائع کرنے پرناراضگی کا اظہار کرتے تھے، مگر اب ہم میں ایسی عادتیں ختم ہو چکی ہیں۔ ہمیں نونہالوں کو پانی کی اہمیت سے روشناس کراناچاہیے۔
اس موقع پر مختلف اسکولوں کی طالبات نے ایک خوب صورت نغمہ، ایک خاکہ اور رنگارنگ ٹیبلو پیش کیا۔ آخر میں انعامات تقسیم ہونے کے بعد دعاے سعید پیش کی گئی۔
Browse More Mutafariq Mazameen

نظریہ۔۔۔۔۔ شاید منزل کا نام ہے؟
Nazariya

مار کی قیمت
Mar Ki Qeemat

قانون کی حکومت
Qanoon Ki Hakoomat

آئی لویو
I Love YOu

بقر عید۔۔۔۔۔ عظیم قربانی کی یاد
Baqar EID

ماہ رمضان رحمتوں کی برسات
Mah E Ramzan Rehmatoon Ki Barsaat
Urdu Jokes
گاہک
gahak
استاد اور شاگرد
ustad aur shagird
مالکہ
malika
ماں بیٹے سے
Maa bete se
شرافت
sharafat
ماں
Maa
Urdu Paheliyan
جب دیکھو پانی میں پڑا ہے
jab dekho pani me para hai
کوئی نہ دیکھے اور دکھلائے
koi na dekh or dikhaye
شب بھر وہ پانی میں نہائے
shab bhar woh pani me nahaye
جس نے بھی وہ ساز بجایا
jis nay bhi woh saaz bajaya
جس کے پاؤں کے نیچے آئے
jis k paon ke neeche ae
کتیا بھونک کہ جو کہتی ہے
kutiya bhounk ke jo kehti hai