نو مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، جو ظلم کرے وہ بھی معافی مانگے.ڈاکٹرعارف علوی

جو جمہوریت سے واقف نہیں وہ درس دے رہے ہیں دنیا میں کسی نظام میں یک طرفہ فیصلے کا قانون نہیں ہے.سابق صدر مملکت کی لاہور میں صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 8 مئی 2024 16:17

نو مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، جو ظلم کرے وہ بھی معافی مانگے.ڈاکٹرعارف علوی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 مئی۔2024 )سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، جو ظلم کرے وہ بھی معافی مانگے، معافی ہی مسئلے کا حل ہے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو جمہوریت سے واقف نہیں وہ درس دے رہے ہیں دنیا میں کسی نظام میں یک طرفہ فیصلے کا قانون نہیں ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرکسی کے پاس ثبوت ہےعدالتوں میں رکھا جائے، جب صدر تھا خان صاحب کہتے رہے بات چیت ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے پہلے بھی رابطہ تھا، ججز نے خط لکھے ہیں، عدلیہ میں انصاف ہونا چاہیے عارف علوی نے کہا کہ جس کے پاس اختیار ہے وہ مذاکرات کریں، یہ مصنوعی حکومت ہے مجھے اور ساتھیوں کو نہیں لگتا مدت پوری ہو.

عارف علوی نے کہا کہ اپنے اپوزیشن لیڈر سے حالات معلوم کرنے آیا تھا، افسوس ہوتا ہے کہ پارلیمنٹ کو کس طرح فارم 47 کے ذریعے بنایا گیا سابق صدر نے کہا کہ ججوں کو میرٹ پر لگنا چاہیے، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی بھی ضروری ہے، مزید کہا کہ سیاست میں جھگڑوں کو ختم ہونا چاہیے عارف علوی نے کہا کہ اس وقت ٹیلی ویژن دیکھنے والوں کی تعداد کم ہو گئی ہے، سوشل میڈیا پرجھوٹ خبروں کا کہتے ہیں مگر غزہ کا ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا.

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں، فوج ہماری تمام ادارے ہمارے ہیں عارف علوی نے کہا کہ اگر رزلٹ بیلٹ پر نہیں ملے گا تو پھر کوئی اور راستہ اختیار نہ کر لے، عمران خان ہمیشہ کہتے ہیں کہ پرامن احتجاج ہو اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل ہوں اس سے قبل سابق صدرِ پاکستان عارف علوی لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت پہنچے تھے عارف علوی نے تحریک انصاف کی راہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سے ملاقات کی تھی یاسمین راشد نے کہا کہ 8 فروری کو لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ آپ سب لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ لوگ دہشت گردی کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، آپ کی ہمت کو سلام ہے سابق صدر مملکت نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے پاپولر لیڈر ہیں.


اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments