کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں سپورٹس گالا کا آغاز

پیر 6 نومبر 2023 23:01

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2023ء) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں سٹوڈنٹس ویک 2023 کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبِ علم ہفتہ بھر جاری رہنے والی کھیلوں اور دیگر تقریبات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام،ڈائریکٹر کامسیٹس ایبٹ آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ تھے،تقریب میں فیکلٹی سمیت طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ ڈویژن نے خطاب میں کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور اس کے نوجوانوں کے ذہنی ارتقا کا اندازہ وہاں کی تعلیمی حالت سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے، تعلیم صرف درسی کتب اور لیکچر تک محدود نہیں بلکہ ہم نصابی سرگرمیاں بھی اس کا حصہ ہوتی ہیں، جن سے طالبِ علموں کی ذہنی، جسمانی اور اخلاقی نشوونما ہو تی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی دھرتی پر ایک ایسا ادارہ ہے جو بین الاقوامی طرزِ تعلیم کی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

ڈائریکٹر کامسیٹس ایبٹ آباد نے کہا کہ کھیل اور تعلیم کا چولی دامن کا ساتھ ہے،ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لیں تاکہ ان کی صلاحیتیں مزید نکھر سکیں، ثقافت اور رہن سہن کسی بھی قوم کا سرمایہ ہے اور اس کی حفاظت بھی اسی قوم کی ذمہ داری ہے۔کامسیٹس یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں ہوتا ہے، یہاں پر نہ صرف پورے ملک سےبلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی طالبِ علم زیر تعلیم ہیں۔

یہ وہ صلاحیتیں ہوتی ہیں جو نوجوان کی شخصیت و کردار کو مضبوط کرتی ہیں، طالبِ علم سکول،کالج میں تقریری مقابلوں میں حصہ لے کر مستقبل کے اچھی مقرر بن سکتے ہیں۔سیاستدان یا معاشرے کا مفید کارآمد ترجمان بن کر معاشرے کے پیچیدہ مسائل کے لئے آواز بھی بلند کر سکتے ہیں۔ تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر نے مہمانِ خصوصی کمشنر ظہیر السلام کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں