گورنمنٹ ڈگری کالج ایبٹ آباد کے وفد کا پارلیمنٹ ہا ئوس کا دورہ، رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے استقبال کیا

جمعرات 16 مئی 2024 14:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1 ایبٹ آباد کے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے وفد نے پارلیمنٹ ہا ئو س، اسلام آباد کا دورہ کیا، وفد میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، اساتذہ و طالبات شامل تھے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائو س پہنچنے پر ایبٹ آباد سے رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1 ایبٹ آباد کی اساتذہ اور طالبات کا استقبال کرنے سمیت ان کیلئے خصوصی ریفریشمنٹ کا انعقاد کیا۔ اس موقع علی محمد خان، زرتاج گل، عاطف خان اور شہرام ترکئی نے طالبات اور اساتذہ سے ملاقات کی اور قومی اسمبلی کی کارروائی سے متعلق انہیں آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے پارلیمنٹ کے مختلف حصے دیکھے اور اپنی خصوصی دلچسپی کا ذکر کیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں