ایبٹ آباد جلسہ ملکی تاریخ میں سنگِ میل ثابت ہو گا، نوجوان اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ‘ سہیل خان ایڈووکیٹ

ہفتہ 18 نومبر 2017 12:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ہزارہ کے صدر سہیل خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کا جلسہ ملکی تاریخ میں سنگِ میل ثابت ہو گا، نوجوان لیگی ساتھی جلسہ میں بھرپور شرکت کریں، جلسہ صرف ایبٹ آباد نہیں بلکہ پورے ہزارہ کی شان ہو گا، قائدِ کی آمد اور الیکشن کی تیاری سے مخالفین پہ لرزہ طاری ہے اور منفی پراپیگنڈہ کے ذریعہ اپنی بیمار ذہنیت کا اظہار کر رہے ہیں، وہ عوام کی طاقت کا سامنا کرنے سے قاصر ہیں، ہم جلسہ کے انتظامات اور جلسہ کو ناکام بنانے کی سازشوں کو بے نقاب کرنے پر ڈپٹی سپیکر مرتضٰی جاوید عباسی اور ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

سہیل خان نے مزید کہا کہ یوتھ ونگ جلسہ میں بھرپور شرکت کرے گی جس کیلئے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک صوبہ ہزارہ کا نام نہاد قائد اپنے گریبان میں جھانکے کہ ہزارہ کے ساتھ غداری اس نے خود کی یا کسی اور نے کی، اے این پی کی گود میں بیٹھ کر شہدائے ہزارہ اور تحریکِ ہزارہ کا سودا کرنے والا یہ بات سوچ لے کہ اگر جنون کا رخ ان کی طرف مڑا تو ان کو ان کے آقائوں کے پاس مردان چھوڑ کر آئیں گے، نواز شریف کل بھی پاکستان کا لیڈر تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا، ہزارہ مسلم لیگ کا گڑھ ہے۔ یوتھ ونگ اپنے قائدین کیپٹن (ر) صفدر اعوان اور رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان کی قیادت میں جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں