آرمی برن ہال کالج فاربوائز میں یوم والدین کی تقریب، طلباء نے رنگ رنگ پروگرام پیش کرکے حاضرین نے دل موہ لئے

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:33

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) آرمی برن ہال کالج بوائز میں یوم والدین کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی جنرل(ر)ایاز رانا تھے ۔ مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی اہمیت اور ملک کی تعمیر میں ان کے فرائض کا ذکر کیا۔ انہوں نے طلباء کوبھی اپنے والدین کی قربانیوں اور قوم کی توقعات کا احساس دلایا اور اپنے مستقبل کی ذمہ داریوں کو سنھبالنے کیلئے اپنے آپ کو تیار کرنے کی تاکید کی ۔

آخر میں مہمان خصوصی نے سال بھر میں اعلی کارکردگی دکھانے والے طلباء اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے۔ قبل ازیں کالج ہذا کے پرنسپل بریگیڈیر واجد قیوم پراچہ نے سالانہ رپورٹ میںکالج کی تعلیمی سرگرمیوں کا ذکر کیا۔ اور سال2018ئمیں آرمی برن ہال کالج برائے طلباء کے بہترین نتائج سے والدین کو آگاہ کیا کہ حالیہ سال بارہویں جماعت میں 145 طلباء میں سی104 نے اے ون اور اے گریڈ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

36 طلباء نے بی گریڈ حاصل کیا ۔ کالج کی تاریخ کا بہترین جی پی اے 4.87 رہا۔ کالج کے طالب محمد سعد طاہر نے 992 نمبر حاصل کیے ۔گیارہویں جماعت میں190 طلباء میں سی92 نے اے ون اور اے گریڈ حاصل کیا۔61 طلباء نے بی گریڈ حاصل کیا جبکہ 153 طلباء نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی۔ کالج کا جی پی اے 4.34 رہا۔ دہم جماعت میں159 طلباء میں سی152 نے اے ون اور اے گریڈ حاصل کیااور کالج کی تاریخ کا بہترین جی پی ای5.72 رہا۔

نہم جماعت میں 191 طلباء میں سی121 نے اے ون اور اے گریڈ حاصل کیااور جی پی اے 4.72 رہا۔ او لیول امتحان میں4 2 طلباء نے 142 اے سٹار ، اے اور بی گریڈ حاصل کیا۔ اس سال کالج نے کھیلوں کے مقابلوں میں ملٹری کالج جہلم، کیڈٹ کالج کوہاٹ اورلارنس کالج گھوڑا گلی کو شکست دی اور ٹرافیاں اپنے نام کیں۔ تقریری مقابلوں میں نامی گرامی اداروں میں انفرادی انعامات کے علاوہ، کیڈٹ کالج بٹراسی سے بہترین ٹیم کی ٹرافی بھی اپنے نام کر لی ۔

تقریب میں والدین کے علاوہ کئی عسکری اورسنیئر سول آفیسرز نے شرکت کی۔ حاضرین نے طلباء کے رنگارنگ مظاہروں، جن میں جسمانی ورزش ، جمناسٹک ، کراٹے اور مختلف سائنسی اورفائن آرٹس کلبوں کی نمائش شامل تھی، کی دل کھول کر داد دی۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے مختلف کلبوں کا معائنہ کیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں