ٹمبر مارکیٹ گوہر آباد، درگئی مالاکنڈ اور اپر کوہستان میں قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف

جمعرات 17 ستمبر 2020 17:29

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ٹمبر مارکیٹ گوہر آباد، درگئی مالاکنڈ اور اپر کوہستان میں قومی خزانہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے بہت سی لاٹیں شارٹ کر دی جاتی ہیں جس سے حکومت کو لاکھوں کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر جنگلات و سیکرٹری جنگلات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹمبر مارکیٹ گوہر آباد حویلیاں میں سرکاری لکڑ منڈی میں قیمتی لکڑی کو ملی بھگت سے فروخت کر دیا جاتا ہے جبکہ بولی میں رہ جانے والی لکڑی کو بھی سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے من پسند ٹھیکیداروں کو اونے پونے داموں فروخت کیا جاتا ہے جبکہ بلیک میں بھی لکڑی فروخت کی جا رہی ہے جس سے سرکاری خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے اور بہت سی لاٹیں شارٹ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں