ایبٹ آباد، کمرے میں گیس بھرگئی، دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

منگل 12 جنوری 2021 23:40

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2021ء) ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس بھرنے سے 5 افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے قریب پھل گلاب روڈ پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کیمطابق دم گھنٹے سے مرنے والوں میں میاں، بیوی اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والے تمام افراد گزشتہ رات کمرے میں ہیٹر جلاکر سوئے تھے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں