ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد علی شیر خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2024 20:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد علی شیر خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جمعہ کو ایبٹ آباد سے تبدیل ہونے والے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر ہزارہ نے علی شیر خان کی ریونیو کورٹ کیسز،ریونیو معاملات،پرائس چیکنگ سمیت انکی دیگر پیشنہ وارانہ خدمات کوسراہتے ہوئے خراج تحسین پیش اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر پٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال اور دیگر افسران بھی موقع موجود تھے جھنوں نے تبدیل ہونے والے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو تحائف پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں