ایبٹ آباد ، ویلج کونسلوں کے چیئرمینوں کے وفد کی صوبائی وزیر بلدیات سے ملاقات

پیر 22 اپریل 2024 18:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) تحصیل ہری پور، حویلیاں اور ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے ویلج کونسلوں کے چیئرمینوں کے وفد نے صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ارشد ایوب خان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ویلج کونسلوں کے چیئرمینوں نے صوبائی وزیر ارشد ایوب خان کو ویلج کونسلوں کے مسائل اور فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے انہیں تمام صوبہ کے حوالہ سے بتایا کہ یہ مسائل صرف ہزارہ کے نہیں بلکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ہیں، پورے صوبہ میں لوکل گورنمنٹ کے لوگوں کو فنڈز کی عدم فراہمی کے مسائل ہیں جنہیں کابینہ اجلاس میں جلد حل کر لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت آئندہ کابینہ کے اجلاس میں ان مسائل پر کو زیر بحث لایا جائے گا، انشاءاﷲ امید ہے کہ اس پر کوئی مثبت ردعمل سامنے آئے گا۔ ویلیج کونسل کے چیئرمینوں نے صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان کی بات سن کر اس مسئلہ کو کابینہ میں لانے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں