ڈی ای او محمد عارف خٹک کی زیر صدارت ہفتہ وار اجلاس ،ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

منگل 23 اپریل 2024 11:45

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ڈاکٹر ایاز خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک نے ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن اور ٹریننگ ونگ انچارج ملک کامران کے ساتھ ہفتہ وار اجلاس منعقد کیا۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن اور ٹریننگ ونگ انچارج ملک کامران نے ٹریننگ کے حوالہ سے بریفنگ میں ہفتہ وار کارگردگی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کو آگاہ کیا گیا۔

عارف خٹک نے ہدایات جاری کیں کہ ضلع بھر کے تمام سٹیشنوں کو ہائی الرٹ رکھیں اور ایبٹ آباد کی عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کے تمام سٹیشنوں میں ایمبولینسوں، فائر وہیکل اور ریسکیو وہیکل سمیت ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے 24 گھنٹے اسی عزم کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں اور ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں