ایبٹ آباد کینٹ بورڈ میں کھلی کچہری کاانعقاد، کینٹ ایگزیکٹوآفیسر نے شہریوں کے مسائل سنے

منگل 23 اپریل 2024 17:45

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ایبٹ آباد کینٹ بورڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل کینٹ ایگزیکٹو افیسر ڈاکٹر علی رضا نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے فوری طور پر متعلقہ شعبہ جات کو ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اُن کے ہمراہ اسسٹنٹ سیکرٹری ایبٹ آباد کینٹ سعید گل اور مختلف برانچوں کے سربراہان بھی مو جود تھے۔ شہریوں کی جانب سے سیوریج، ٹیکس اور دیگر مسائل نوٹس میں لائے گئے۔اس موقع پر موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کر کے شہریوں کی مکمل داد رسی کرنے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں