واسا نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواں شہر کے تعاون سے سلہڈ ڈمپنگ گراؤنڈ میں 300 پودے لگا دیئے

منگل 23 اپریل 2024 18:49

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) واسا ایبٹ آباد نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواں شہر کے تعاون سے سلہڈ ڈمپنگ گراؤنڈ میں 300 پودے لگا دیئے ۔شجرکاری مہم 2024کے دوران واسا ایبٹ آباد نے اب تک محکمہ جنگلات کے تعاون سے مختلف اقسام کے تقریباً 2500 پھل دار و سایہ دار پودے لگائے ہیں۔

(جاری ہے)

واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد نے گورنمنٹ گرلزڈگری کالج نواں شہر کے تعاون سے سلہڈ ڈمپنگ گراؤنڈ میں مختلف انواع کے300 پودے لگائے۔

پودے لگانے کا مقصد ڈمپنگ گراؤنڈ سلہڈ میں کوڑے کرکٹ کے مضر اثرات کو کم کرنا اور علاقے کی فضا کو صحت بخش وخوشگوار بنانا ہے۔ ترجمان واسا ایبٹ آباد عمر سواتی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر واسا انجینئر ریحان یوسف کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواں شہر کی انتظامیہ، فیکلٹی ممبران اورطالبات کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی دونوں ادارے شہر اور شہریوں کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں