گلیات میں بکوٹ روڈ پر ایکسویٹر کھائی میں اُلٹ گیا،03 افراد زخمی

منگل 7 مئی 2024 17:14

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2024ء) گلیات میں بکوٹ روڈ پر ایکسویٹر کھائی میں اُلٹ جانے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے مطابق گلیات میں بکوٹ روڈ کے مقام پر ایکسویٹر کام کے دوران کھائی میں اُلٹ گیا جس سے 3 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے طویل محنت کے بعد کٹر کی مدد سے اکسیویٹر کو کاٹ کر تینوں افراد کو زندہ نکال کر نتھیاگلی ہسپتال اور بعد ازاں حالت تشویشناک ہونے پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔زخمیوں میں2کا تعلق دیسال سے اور ایک کا تعلق کھن سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں