ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام آزادی صحافت کے ہیروز کو سلام عقیدت پیش کرنے کے لئے یوم عزم کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

پیر 13 مئی 2024 20:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام آمریت کے دور میں صدائے حق بلند کرنے کی پاداش میں کوڑے کھانے اور قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے آزادی صحافت کے ہیروز کو سلام عقیدت پیش کرنے کے لئیے یوم عزم کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا13مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہےجب ضیاء الحق آمریت میں قلم کے مزدوروں ناصر زیدی،خاورنعیم ہاشمی،اقبال جعفری،مسعوداللہ خان کوکوڑے مارے گئےاورحق گوئی کے ہر علمبردار کو پابند سلاسل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان تمام حق کی آوازوں کو اے یو جے کی جانب سےشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ صدر اے یو جے ثاقب خان، صدر ایبٹ آبادپریس کلب محمد شاہد چوہدری،جنرل سیکرٹری اے یو جے عاطف قیوم، جنرل سیکرٹری پریس کلب سردار محمد شفیق، سینئر صحافیوں راجہ ہارون،عادل عباسی،سہیل عباسی،سردار راشد،دلدار احمد ستی و دیگر نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے صحافت کے درخشاں ستاروں کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں