ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آبادکا ریسکیو سٹیشن 55 نواں شہر کا دورہ،عملے کے مسائل سننے

منگل 14 مئی 2024 16:08

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن نے ریسکیو سٹیشن 55 نواں شہر کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود سٹاف کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق دورے کے دوران ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن نے سٹیشن 55 کی آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سٹیشن ہائوس انچارج نے انہیں ریسکیو 1122 کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن نے آپریشنز میں استعمال ہونے والے آلات اور گاڑیوں کا بھی جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں