جنگلات کے تحفظ اور پھیلاؤ کیلئے تمام تر توانائیاں اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ڈی ایف او گلیزشہریارخان

منگل 14 مئی 2024 20:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈویژنل فاریسٹ آفیسر گلیز شہر یار خان نے کہا ہے کہ جنگلات کے تحفظ اور پھیلاؤ کیلئے تمام تر توانائیاں اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ٹمبر مافیا کا قلع قمع اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ درخت انسانی زندگی کی بقا کیلئے ناگزیر ہیں ،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں ان کا کلیدی کردار ہے،ہم سب کو مل جل کر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ان کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کمیونٹی کے ساتھ مل کر جنگلات کے تحفظ اور پھیلاؤ کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ خطے میں ماحول کو صاف ستھرا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں