ایگریکٹو افسر کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کی کھلی کچہری،عوام کے مسائل سنے

منگل 14 مئی 2024 21:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ایگریکٹو افسر کینٹ بورڈ ایبٹ آباد نے کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام کے مسائل سنے،ایبٹ آباد کینٹ بورڈ میں منگل کے روز کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ عمر صدیق چوہدری نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے فوری طور پر متعلقہ شعبہ جات کو ہدایات جاری کیں اس موقع پر اُنکے ہمراہ اسسٹنٹ سیکرٹری اور ریونیو سپرنٹنڈنٹ ماجد علی خان اور مختلف برانچوں کے سربراہان بھی مو جود تھے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی جانب سے سوریچ،ٹیکس اور دیگر مسائل پیش کیے گئے،اس موقع پر موصول ہونے والی درخواستوں پر بھی ایگزیکٹو افسر نے ہدایات جاری کیں کہ ان پر فوری عملدرآمد کر کے شہریوں کی مکمل داد رسی کی جائے۔اُنھوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں