ایبٹ آباد ،ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج میں جاری ٹائپنگ مقابلوں کا فائنل راؤنڈ

بدھ 15 مئی 2024 15:12

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیراہتمام ٹائپنگ مقابلوں کا فائنل راؤنڈ منعقد ہوا۔ روٹس ملینیم سکول ایبٹ آباد کی اکیڈمک کوآرڈینیٹر مہناز قیصر تقریب کی مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے مہارت پر مبنی سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس سلسلہ میں ماڈرن ایج کی طرف سے اٹھائے گئے اقدام کو سراہا۔

(جاری ہے)

مقابلوں میں کلاس ہفتم ایمرلڈ کے محمد شایان قاضی نے 46 الفاظ فی منٹ کی نمایاں ٹائپنگ کی رفتار کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، فرسٹ ایئر اوپل کے ایم عبداﷲ عقیل نے دوسری جبکہ کلاس ہفتم ایمرلڈ کے محمد طلحہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمپیوٹر سائنس کا شعبہ مستقبل میں طلباءکی تکنیکی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کےلئے مزید مہارت پر مبنی ایونٹس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں