ڈپٹی کمشنر ہری پور کا محکمہ خوراک کے دفتر کا دورہ ، گندم کی خریداری کا جائزہ لیا

بدھ 15 مئی 2024 23:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور نے محکمہ خوراک کے دفتر کا دورہ کر کے گندم کی خریداری کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد نے بدھ کے روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فراز قریشی کے ہمراہ محکمہ خوراک کے دفتر کا دورہ کیا اور گندم کی خریداری کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے گوداموں کی بھی انسپکشن کی اور گندم کے نمونوں کا جدید ٹیسٹنگ مشین سے جائزہ لیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیراز انور نے ضلعی افسران کو گندم کی خریداری کے مروجہ طریقہ کار سے متعلق بریفنگ دی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں