ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی ٹیم نے شاندار مقابلہ کے بعد فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو شکست دیدی

جمعرات 16 مئی 2024 14:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی جانب سے شروع کردہ انٹر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ٹی ایم اے ایبٹ آباد اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تماشائیوں سے خوب داد وصول کی۔ ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی ٹیم نے شاندار مقابلہ کے بعد فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو شکست دیدی۔ میچ میں ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات نے خصوصی شرکت کی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں