ایبٹ آباد، باغ ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ فری میڈیکل کیمپ اختتام پذیر ہوگیا

جمعرات 16 مئی 2024 20:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) باغ ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ فری میڈیکل کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔ کیمپ میں ایوب میڈیکل کمپلیکس کے 50 سے زائد ماہر ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی اور 700 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔ ہیپاٹائٹس اور شوگر کے ٹیسٹ بھی مفت کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

باغ ویلفیئر فائونڈیشن کے ذمہ داران سابق ناظم باغ ڈاکٹر محمد خانویز عباسی ،مظہر عباسی، عبدالرئوف عباسی ،نوید عباسی اور ممبران نے اہلیان علاقہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں ساتھ دیا اور حوصلہ افزائی کی۔ اختتامی تقریب میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز کو باغ ویلفیئر فائونڈیشن کی جانب سے شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں