عوام صوبائی حکومت کیساتھ ملکر صوبہ میں ذمہ دارانہ سیاحت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،صوبائی مشیر سیاحت

جمعہ 17 مئی 2024 22:56

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) مشیر سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا زاہد چن زیب نے کہا ہے کہ عوام صوبائی حکومت کیساتھ ملکر صوبہ میں ذمہ دارانہ سیاحت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات کے قدرتی حسن کو محفوظ بنانے کیلئے حکومت نے صوبہ میں آگاہی مہم کاآغازکردیا،مانسہرہ سے شروع ہونے والی مہم کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعمیر وطن سکول مانسہرہ میں منعقدہ تقریب کے دوران خیبرپختونخوا میں ذمہ دارانہ سیاحت مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔مشیر سیاحت نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں سیاحت کے تمام مواقع موجود ہیں،ذمہ دارانہ سیاحت کے فروغ میں سیاح بھی اپنا کردار ادا کریں،خیبرپختونخوا کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں ذمہ دارانہ سیاحت کی اس آگاہی مہم کو تعلیمی اداروں سمیت مختلف مقامات پر بھی اجاگر کیا جائے گا،مہم کا مقصد صوبہ میں ذمہ دارانہ سیاحت کی آگاہی اورسیاحتی مقامات کی اہمیت کو اجاگر کرنے سمیت ان کے قدرتی حسن کو محفوظ بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں