گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز ایبٹ آباد میں سیرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے سیمینارکا انعقاد

جمعہ 17 مئی 2024 21:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز ایبٹ آباد میں سیرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔جمعہ کے روز منعقدہ سیمینار کے مہمان خصوصی مذہبی سکالر مفتی راشد مدنی تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حضور سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم خصوصیت اور مسلمانوں کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت پر مفصل روشنی ڈالی اور طلبہ سے سوالات کی نشست بھی ہوئی۔

اس تقریب میں کالج کے طلبہ بی ایس 4سے جہانزیب خان نے تلاوت اور اردو تقریر کی سعادت حاصل کی جبکہ بی بی اے 1 کے محمد مزمل جلیل نے بارگاہ رسالتؐ میں ہدیہ نعت پیش کیا ۔انگلش میں عقیدہ ختم نبوت پر حیدر علی بی ایس 6 کے طالب علم نے بہت ہی مدلل تقریر کی ۔

(جاری ہے)

پروگرام میں کثیر تعداد میں طلباء طالبات اور کالج کی تمام فیکلٹی نے شرکت کی۔ خصوصی انتظامات میں پروفیسر سردار محمد ارشد،پروفیسر طاہر خان،پروفیسر اظہر نواز ،پروفیسر یوسف عباسی،پروفیسر مہتاب خان، پروفیسر کلیم اللہ خان،پروفیسرعبدالوحید،پروفیسر ڈاکٹر قاضی سلطان محمود ،پروفیسر سردار اعجاز ،پروفیسر خرم،پروفیسر ملک بلال،پروفیسر خرم خان،پروفیسر محمد ادریس،پروفیسر نعمان خٹک،پروفیسر حافظ قاسم،پروفیسر محمدآصف،پروفیسر نبیل،پروفسر گل زیب،پروفیسر فہیم اور دیگر پروفیسرز نے حصہ لیا۔

پروگرام میں میزبانی کے فرائض ڈاکٹر حافظ محمد شفیق الرحمن عباسی نے انجام دئیے ۔آخر میں مولانا قاضی احمد الحسینی کی دعا سے تقریب کا اختتام ہوا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں