تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کی طالبات کی ڈونگا گلی ٹریک پر ماحولیاتی ذمہ داری کے حوالہ سے واک

ہفتہ 18 مئی 2024 17:12

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کی طالبات نے ڈونگا گلی ٹریک پر ماحولیاتی ذمہ داری کے حوالہ سے ایئر کموڈور سیف الاسلام کی زیر نگرانی واک منعقد کی۔ واک کے دوران طالبات نے سیاحوں کی جانب سے ٹریک کے ارد گرد پھینکے جانے والے کھانے پینے کے خالی شاپنگ بیگ اور ڈبے وغیرہ جمع کئے۔

(جاری ہے)

واک کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ طالبات نے واک ٹریک پر موجود لوگوں سے بھی اس حوالہ سے بات چیت کی اور انہیں اس حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ طالبات نے ڈونگا گلی ٹریک پر موجود تمام خالی ریپرز، ڈبوں اور دیگر چیزوں کو ایک بڑے شاپر میں جمع کر کے بڑے کوڑا دان میں ڈالا۔ ٹریک پر موجود لوگوں نے طالبات کے اس کردار کی تعریف کی اور اسے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں ایک بڑا قدم قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں