اے ڈی سی ایبٹ آباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس، ہاؤسنگ سوسائٹی رجسٹریشن پر تبادلہ خیال

ہفتہ 18 مئی 2024 18:01

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عباس آفریدی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی ایبٹ آباد کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہاؤسنگ سوسائٹی ہلز رویرا دوتار گلی دھمتوڑ رجسٹریشن کے حوالہ سے امور زیر بحث لائے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی، فنانس آفیسر ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ آرکیٹیکٹ ٹی ایم اے، ٹی او آ ریگولیشن، انفراسٹرکچر، ایگریکلچر آفیسر، نمائندہ سی اینڈ ڈبلیو، پبلک ہیلتھ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عباس آفریدی نے ابتدائی مرحلہ کے امور کو فی الفور نمٹانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں