ایبٹ آبادیونین آف جرنلسٹس اور یوتھ آفس کے زیر اہتمام صحافیوں کے بچوں میں تقریری ،ملی نغموں اور آرٹ کے مقابلوں کاانعقاد

اتوار 19 مئی 2024 20:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) یونین آف جرنلسٹس اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ایبٹ آباد کے زیر اہتمام صحافیوں کے بچوں میں تقریری ،ملی نغموں اور آرٹ کے مقابلوں کا انعقاد پریس کلب میں انعقاد کیا گیا ۔ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کی نگرانی میں ہونے والے مقابلہ میں ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے بچوں اور بچیوں نے حصہ لیا ۔

تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ ریجن سید ظہیر السلام تھے۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر طلال سلیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ مقابلوں میں ماہرین تعلیم شاہ عبدالقدوس ،شاہد خان ،اسرارنبی ،سردار مظہر نے ججز کے فرائض سر انجام دیئے۔اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ ریجن سید ظہیر السلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایبٹ آباد پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ سچ پر مبنی صحافت کی ہے۔

(جاری ہے)

امن امان کے قیام کے لئے حساس پہلوئوں کو اٹھایا جس کے ہمیشہ خاطر خواہ نتائج نکلے۔انہوں نے یقین دلایا کہ ریجن کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے۔انہوں نے مقابلوں کے انعقاد کو سراہا ہےاور پوزیشن حاصل کرنے والےبچوں کو مبارکباد پیش کی ۔قبل ازیں صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد شاہد چوہدری ،جنرل سیکرٹری سردار شفیق احمد ،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس ثاقب خان ،جنرل سیکرٹری عاطف قیوم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تین کٹیگری میں اردو تقریری مقابلہ میں انیلہ عمران نے پہلی ،ایشال جدون نے دوسری اور مبشر سلیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ملی نغمہ کے مقابلہ میں حیا منیرنے پہلی ،محمد حسنین سکندرنے دوسری ہاشم اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔آرٹ پینٹنگ کی کٹیگری میں شانزے عرفان نے پہلی،حماد شفیق نے دوسری اور تیسری پوزیشن سید محمد نےتیسری پوزیشن حاصل کی ۔تقریب میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں شیلڈ ،نقد انعاات اور تعریفی اسنادتقسیم کی گئیں۔ مہمان خصوصی سید ظہیر السلام اور ججز کے فرائض ادا کرنے والے اساتذہ کو بھی شیلڈ پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں