اے ایم سی ایبٹ آباد میں ریٹائرمنٹ اور 19 ایڈمنسٹریٹو سٹاف ممبران کی پروموشن پر تقریب کا انعقاد

پیر 20 مئی 2024 21:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں قاضی حفیظ رحمان کی ریٹائرمنٹ اور 19 ایڈمنسٹریٹو سٹاف ممبران کی پروموشن پر تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب میں ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی اور ایوب میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر آصف کریم،فنانس ڈائریکٹر احسان خان،ریٹائرڈ ملازمین،مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور ہسپتال کے سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اطہر لودھی نے قاضی حفیظ رحمان کی طویل اور ممتاز خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قاضی حفیظ رحمن ہمارے ادارے کی مضبوطی اور عزم کا ایک ستون رہے ہیں۔آج ہم عملے کے 19 ارکان کی ترقیوں کی خوشی منا رہے ہیں جنہوں نے غیر معمولی مہارت،لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے ان کی محنت اور بہترین کارکردگی کا عزم ہی ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو معیار کی روشنی کا نشان بنا دیتا ہے،پرموشنز کا تمام کام چیرمین بی او جی مشتاق جدون اور بورڈ ممبران کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں