ضلع ناظم ایبٹ آباد سمیت ڈی سیٹ اراکین ضلع و تحصیل کونسل کیس کا فیصلہ التواء کا شکار، آئندہ پیشی پر فیصلہ سنایا جائے گا

جمعہ 24 فروری 2017 17:53

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ضلع ناظم ایبٹ آباد سردار شیر بہادر سمیت ڈی سیٹ ہونے والے اراکین ضلع و تحصیل کونسل کے کیس کا فیصلہ اس پیشی پر بھی نہیں آ سکا۔ عدالت عالیہ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، فیصلہ کیلئے اگلے تاریخ بھی مقرر نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم ایبٹ آباد سردار شیر بہادر سمیت ڈی سیٹ ہونے والے اراکین ضلع و تحصیل کونسل کے کیس کی پشاور ہائی کورٹ نے سماعت مکمل کر رکھی ہے، کیس کا فیصلہ پیشی پر سنایا جانا تھا تاہم عدالت عالیہ نے فیصلہ کو محفوظ کر لیا۔

عدالت کی طرف سے اگلی کوئی تاریخ بھی مقرر نہیں کی گئی۔ عدالت عالیہ اب دونوں جانب سے وکلاء کو نوٹس جاری کر کے فیصلہ جاری کرے گی۔ عدالت کی طرف سے ضلع ناظم سردار شیر بہادر کی طرف سے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے قانون کو چیلنج کرنے کے کیس پر بھی سماعت مکمل ہے، دونوں فیصلے ایک ساتھ سنائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں