ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلع میں ذیادہ سے ذیادہ کپاس کی کاشت یقینی بنانے کیلئے خصوصی اجلاس

بدھ 15 مئی 2024 19:30

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے زیر صدارت ضلع میں ذیادہ سے ذیادہ کپاس کی کاشت یقینی بنانے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو ظفرحسن نقوی ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک امیر حسین،فرٹیلائزر،پیسٹی سائیڈز،محکمہ انہار اور کسانوں کے نمائندے موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ امسال ضلع بھکر میں 41430 ایکڑ رقبہ کو کپاس کی کاشت کیلئے مقرر کیا گیا ہے جس میں سے اب تک 22722 ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی جاچکی ہے جبکہ آئندہ دس دنوں میں کپاس کی کاشت کا مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ کپاس جسے سفید سونا کہا جاتا ہے کی ضلع میں ذیادہ سے ذیادہ کاشت یقینی بنائی جائے تاکہ کسان کی خوشحالی کیساتھ ملکی معیشت بھی مضبوط ہو۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں