ڈپٹی کمشنر بھکرسی ٹی ٹی ایم بوائز ہائی سکول اور سی ٹی ٹی ایم گرلز ہائی سکول منڈی ٹاؤن کا اچانک دورہ

بدھ 15 مئی 2024 20:18

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے جائزہ کیلئے سی ٹی ٹی ایم بوائز ہائی سکول اور سی ٹی ٹی ایم گرلز ہائی سکول منڈی ٹاؤن کا اچانک دورہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا غلام مرتضیٰ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور طلباء وطالبات کو فراہم کردہ پانی ،ہوا اور روشنی کے انتظامات چیک کئے۔انہوں نے سنٹر انتظامیہ کو ہدایات جاری کی کہ بوٹی مافیا کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی سامنے نہ آنے پائے\378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں