چمن انتظامیہ کی خاص کاوشوں اور دلچسپی کی وجہ سے 90 کی دہائی سے بند بی ایچ یو کو دوبارہ فعال کر دیا گیا

جمعرات 16 مئی 2024 18:50

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈی سی چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس انتظامیہ چمن کی خاص کاوشوں اور دلچسپی کی وجہ سے 90 کی دہائی سے بند بی ایچ یو کو دوبارہ فعال کر دیا گیا 90 کی دہائی میں قبائلی اور سیاسی رنجشوں اور الجھنوں کی وجہ سے حبیزان شیلہ باغ قلعہ عبداللہ میں قائم کی گئی بی ایچ یو مئی 2024 تک بند رہی اور عوام الناس اس بی ایچ یو سے مستفید نہیں ہوئے اور عوام صحت عامہ کی اس بنیادی حق سے محروم رہے حال ہی میں یہ معاملہ DHC کی ایک اجلاس میں اجاگر ہوا اور اس بارے فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت تمام ڈویژنز اور ضلعوں اور تحصیلوں اور علاقوں میں قائم کی گئی محکمہ صحت کی تمام یونٹوں کو نہ صرف فعال کرائیگی بلکہ ان کو تمام سہولیات بھی فراہم کریگی جس سے ڈی سی چمن راجہ اطہر عباس اور محکمہ پی پی ایچ ائی کی ڈی ایس ایم ضیاء نے ملکر شیلہ باغ حیزان میں قائم بند پڑی ہوئی بی بی ایچ یو کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حبیزان میں واقع بی ایچ یو کو دوبارہ کھول کر فعال کرنے میں کامیابی حاصل کی اور بی ایچ یو کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی چمن راجہ اطہر عباس اور پی پی ایچ ائی کی ڈی ایس ایم ضیاء نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام چیلنجوں اور مشکلات کے باوجود، تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور خاص کر پی پی ایچ آئی کے آفیسران کی عزم سے بنیادی طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے شیلا باغ اور گردونواح کے سیاسی و قبائلی عمائدین اور مشران کی مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع چمن اور علاقے کی پائیدار ترقی خوشحالی اور امن و امان میں کردار ادا کرنے والوں کو عقیدت و احترام پیش کرتے اور انکی بھرپور حوصلہ افزائی اور قدردانی کرتی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں