کاشتکاروں کی سہولت اور آسانی کے لیے حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض

ہفتہ 28 دسمبر 2019 18:59

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ہدایت کی ہے کہ کریشنگ سیزن کے دوران گنے کے کاشتکاروں کی سہولت اور آسانی کے لیے حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور تمام شوگر ملز کو چالو رکھا جائے اس سلسلہ میں کاشتکاروں کا استحصال کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی میں کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے ، انہوں نے یہ ہدایات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں ،انکے ہمراہ ڈی پی او سید حسنین حیدر بھی موجود تھے ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ، اے ڈی سی جی عمران عصمت ، اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ یٰسین ، فضل عباس ، حافظ عمران ، شوگر ملز کے منیجرز و دیگر بھی موجود تھے ، اجلاس میں گنے کے کریشنگ سیزن کے حوالے سے ضروری امور کا جائزہ لیا گیا ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کہا کہ گنے کی فروخت کے سلسلے میں مڈل مین کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے شوگر ملز منیجرز کو ہدایت کی کہ کریشنگ سیزن میں شوگرز ملز بند نہیں ہونی چاہئیں اور کسانوں سے گنا طے شدہ ریٹ کے مطابق بغیر کسی کٹوتی کے خریدا جائے اور مقررہ ٹائم کے مطابق انکو پیمنٹ کی جائے اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ حادثات سے بچائو کیلئے گنے کی ٹرالیوں کے پیچھے چائنہ لائٹ لگوائیں جو کہ دور سے واضع نظر آتی ہیں انکا کہنا تھا تھا کہ اس سلسلہ میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو بھی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں کہ جو گنے کی ٹرالیاں پیچھے لائٹ نہیں لگوائیں گی ان ٹرالیوں کو فوری طور بند کر کے انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ تحصیل سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیوں کو متحرک رکھیں اور اپنے دفاتر میں شکایات سیل فعال رکھے جائیں اور کاشتکاروں کے ممکنہ مسائل کا ازالہ بھی کریں ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں