ٴچنیوٹ،جھنگ نہر میں ڈوبنے والی بچی کی ڈیڈ باڈی ریسکیو اہلکاروں نے تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردی

جمعرات 16 مئی 2024 18:05

م*چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء)دو روز قبل جھنگ نہر میں ڈوبنے والی بچی کی ڈیڈ باڈی ریسکیو اہلکاروں نے تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردی ریسکیو 1122کے مطابق دوروزقبل جھنگ برانچ نہر میں 13سالہ بچی علیمہ دختر محمد افضل سکنہ قمرٹاؤن چنیوٹ ڈوب گئی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے بچی کی تلاش کے لیے آپریشن دو روز جاری رہا دو روز اپریشن کے بعد بچی کی ڈیڈ باڈی کو تلاش کر لیا گیا بعدازاں ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں