تیمرگرہ وادی تالاش میں ایچ ایچ آر ڈی کے زیر اہتمام گزشتہ برس بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خصوصی اور یتیم بچوں کے اعزاز میں تقریب

جمعہ 24 نومبر 2023 22:39

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2023ء) وادی تالاش میں ایچ ایچ آر ڈی کے زیر اہتمام گزشتہ برس بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خصوصی اور یتیم بچوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی اور یتیم بچوں،والدین انتظامی ذمہ داران اور سماجی ورکرز نیکثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب کے موقع پر طلبانے ملی نغمے، ترانے اور ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیلپنگ ہینڈز فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ کے کنٹری ہیڈ سلیم منصوری،پروگرام افیسر محمد بلال پرنسپل عبدالحمید ناصری،ریجنل افیسر امین اللہ۔کلیم اللہ ودیگر کا کہنا تھا کہ ہیلپنگ ہینڈز یتیم نادار اور خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ملک بھر میں ہزاروں بچوں کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت ملک بھر کی56 اضلاح میں یتیم بچوں کے لیے جبکہ مجموعی طور پر107 اضلاع میں ہیلپنگ ہینڈز خصوصی بچوں کی بحالی تعلیمی تربیت اور مالی معاونت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ یتیم اور خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا غیر سرکاری تنظیموں اور ریاستی اداروں بشمول مخیر حضرات کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا تقریب کے موقع پر گزشتہ برس بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور طالبات میں اعزازی شیلڈز مڈلز کیش پرائز اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئی

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں