کاشتکاروں کو گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں ایک وقت میں 200 بوری جیوٹ اور 400 تھیلے پولی پراپلین فراہم کرنے کا فیصلہ

بدھ 24 اپریل 2019 13:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) کاشتکاروں کو گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں ایک وقت میں 200 بوری جیوٹ اور 400 تھیلے پولی پراپلین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکاروں کو پہلے پندرہ دن میں70 فیصد، دوسرے پندرہ دن میں20 او رآخری دس دن میں 10 فیصد باردانہ کا اجراء یقینی بنایاجائے۔محکمہ خوراک کے ذرائع نے بتایاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہاگیاہے کہ مارکیٹ کمیٹیاں گندم کے خریداری مراکز پر پینے کے ٹھنڈے پانی ، ٹینٹوں ، کرسیوں کا بندوبست یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں تمام اضلاع کے ڈی سیز کی طرف سے ضلع، تحصیل او رسنٹرز کی سطح پر مانیٹرنگ اور رابطہ کمیٹیاں نوٹیفائی کر دی گئی ہیں جس کے چیئرمین ڈی سی جبکہ ارکان میں ڈی پی او، ای ڈی او زراعت، ڈی ایف سی، کاشتکار اور عوامی نمائندے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ سنٹر زپر ڈی سیز کی طرف سے شکایات کے ازالہ کیلئے ایک ایک گزٹیڈ آفیسر بھی مقرر کیاگیا ہے جبکہ صوبائی او رڈویژنل سطح پر محکمہ خوراک کے دفاتر میں ٹال فری نمبر 0800-60606 اور 0800-09211 نصب کر دیا گیاہے جہاںکال سننے کیلئے سپیشل ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ گندم کی خریداری کیلئے کسان دوست پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا جس کیلئے گندم کے خریداری مراکز پر کسانوں کی سہولت کے ضمن میں متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ گندم کی خریداری کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ محکمہ زراعت او ر خوراک کے ساتھ بھرپور معاونت کر ے گی اور کسان کو مڈل مین کے استحصال کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوںنے بتایاکہ کسانوں کو بینکوں سے فوری ادائیگی کو یقینی بنایا گیاہے اوریہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ باردانہ کے حصول اور گندم کی ان لوڈنگ میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے بتایاکہ 40 کلو گرام گندم کی قیمت خرید 1300 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 100 کلو گرام پر ڈلیوری چارجز 9 روپے بھی ادا کئے جائیں گے اور گندم کی خریداری کیلئے نمی کا تناسب10 فیصد تک رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں