محکمہ لائیو سٹاک نے گزشتہ سال ڈویژن کے 25ہزار مویشی پال حضرات کوجانوروں کی دیکھ بھال کے حوالے سے تربیت فراہم کی، ذرائع

جمعہ 19 جولائی 2019 13:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) محکمہ لائیوسٹاک نے گزشتہ سال ڈویژن کے 25ہزار سے زائد مویشی پال حضرات کوان کے جانوروں کی دیکھ بھال کے حوالے سے تربیت فراہم کی جبکہ موبائل ٹریننگ سکول بس کے ذریعے 233 تربیتی سیشنز کے علاوہ 182سکولوں میں لیکچرز کابندوبست کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیوسٹاک کے ذرائع نے بتایا کہ ڈویژنل موبائل ٹریننگ سکول بس ڈویژن کے چاروں اضلاع کی 16تحصیلوں میں محکمہ کی طرف سے فارمرز کی آگاہی کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد جانوروں کی بہتر دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ان کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے بارے میں معلومات کی فراہمی اور سکول کے بچوں کو خالص دودھ،گوشت اور انڈوں کی افادیت سے آگاہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں