کپاس کی فی ایکڑ بہتر پیداوار کیلئے فصل کو گلابی سنڈی کے حملہ سے بچایا جائے، ماہرین زراعت

پیر 22 جولائی 2019 12:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) محکمہ زراعت کے ماہرین نے کپاس کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ کپاس کی فی ایکڑ اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو گلابی سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ گلابی سنڈی کے پروانے کا رنگ گہرا بھورا ہوتا ہے۔ اس کے اگلے پر نوکیلئے جبکہ پچھلے پر چوڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ سنڈی سفید یعنی بالکل کپاس کے ریشے کے رنگ کی ہوتی ہے اور بعد میں گلابی ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورے قد کی سنڈی تقریباً ایک سے ڈیڑھ سنٹی میٹر لمبی ہوتی ہے جبکہ مادہ سنڈی مختلف وقفوں سے پتوں، ڈوڈیوں، پھولوں اور عام طور پر ٹینڈوں پر گچھوں کی شکل میں انڈے دیتی ہے نیز اس کا حملہ شروع میں ڈوڈیوں اور پھولوں پر ہوتا ہے جس سے حملہ شدہ ڈوڈیاں کھل نہیں سکتیں اور پھول مدھانی نما شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سنڈی پھول کے نر اور مادہ حصوں کو کھا جاتی ہے۔ جب کپاس کی فصل پر ٹینڈے بننا شروع ہوجائیں تو یہ سنڈی ان پر حملہ آور ہوتی ہے جس کی وجہ سے ٹینڈوں کی بڑھوتری رک جاتی ہے اور ٹینڈے کمزور ہو کر گرجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں