مکوآنہ ‘ کسانوں کوقومی شناختی کارڈ کے ذریعے ہی کھاد کی بوریاں فروخت کی جائیں‘ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

منگل 7 دسمبر 2021 12:14

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بعض علاقوں میں کھاد ڈیلروں کی طرف سے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے بغیر یوریا کھاد فروخت نہ کرنے کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ زراعت کو تاکید کی ہے کہ کسانوں کوقومی شناختی کارڈ کے ذریعے ہی کھاد کی بوریاں فروخت کی جائیں اس ضمن میں آئندہ شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے باالخصوص اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں سے کسان کارڈ کا مطالبہ کرکے یوریا کھاد فروخت کرنے والے غلہ منڈی کے کھاد ڈیلرز کو سختی سے منع کیا جائے اور ڈیلرز کو صرف شناختی کارڈ پر ہی کسانوں کو کھاد فراہم کرنے کا پابند کریں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ایسی شکایات پر محکمہ زراعت اور اسسٹنٹ کمشنرز جوابدہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ 1768 روپے کی مقررہ قیمت پر ہی یوریا کھاد فروخت ہونی چاہیے اور زائد قیمت وصول کرنے اور ذخیرہ کرنے والوں کا سٹاک قبضہ میں لے کر مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں اس ضمن میں زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں