کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 16 اپریل 2024 13:06

کپاس  کی  کاشت 15مئی  سے 31مئی  کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) کپاس کے ثانوی و دیگر علاقوں میں کاشتکاروں کوکپاس کی کاشت 15مئی اور مرکزی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ 31مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار پٹڑیوں پر کاشت سمیت ہموار زمین پر قطاروں میں کاشت کی صورت میں پہلی آبپاشی کے بعد پودوں کی ایک لائن چھوڑ کر دورسری لائن میں مٹی چڑھا دیں اورروائتی اقسام میں سے علاقہ کی زمین کی مناسبت سے موزوں اقسام کاانتخاب کریں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ کپاس کی بی ٹی اقسام کی شرح بیج 6 سے 10کلوگرام فی ایکڑ ہونا ضروری ہے جبکہ بوائی سے پہلے بیج کو مناسب کیڑے مار زہر لگانا بھی انتہائی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ اس سے فصل ابتدا کے تقریباً ایک ماہ تک کے حساس ایام میں رس چوسنے والے کیڑوں بالخصوص سفید مکھی کے حملہ سے محفوظ رہتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ لائنوں میں کاشت کی صورت میں پہلی آبپاشی بوائی کے 30 سے35 دن بعد جبکہ باقی آبپاشیاں 12 سے 15 دن کے وقفہ سے جاری رکھنی چاہئیں تاہم 10اکتوبر کے بعد آبپاشی سے گریز کرنابھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں