ہوم انڈسٹری کے فروغ کے لیے کم شرح سود پر قرضے فراہم کرکے معاشی اعشاریوں میں بہتری لائی جاسکتی ہے،صدر فیصل آباد چیمبر

جمعرات 16 مئی 2024 15:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) مقامی صنعتوں ، چھوٹے اور درمیانے درجے کی ہوم انڈسٹری کے فروغ کےلئے کم شرح سود پر قرضے فراہم کرکے معاشی اعشاریوں میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدرڈاکٹر خرم طارق نے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک مقامی صنعتوں اور خاص طور پر چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو وافر مقدار میں کم شرح سود پرآسان شرائط پر قرض فراہم کرنے کے اقدامات کرے،اس سے نہ صرف نئی صنعتیں لگیں گی بلکہ بڑے پیمانے پر روزگار کے نئے مواقع پیدا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا جو زرمبادلہ میں اضافے کا سبب بنیں گی ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں