بزنس فسلیٹیشن سنٹر فیصل آباد گزشتہ 3 روزمیں کاروباری افراد کوریکارڈ این او سی جاری کرکے صوبہ بھر میں سرفہرست رہا

اتوار 19 مئی 2024 20:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) کمشنر کمپلیکس فیصل آباد میں قائم بزنس فسلیٹیشن سنٹرگزشتہ 3 روزمیں کاروباری افراد کوریکارڈ این او سی جاری کرکے صوبہ بھر میں نمبرون رہا۔بزنس فسلیٹیشن سنٹر فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ تین روز کے دوران121 درخواستوں پر 50 این او سی جاری کئے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور سنٹر 407 درخواستوں پر 129 این او سی کے اجراء کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،ملتان نے 22،راولپنڈی نے 5،سیالکوٹ نے 23 این او سی جاری کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے بزنس فسلیٹیشن سنٹر سے تین روز میں کاروباری افراد کوریکارڈ این او سی جاری کرنے اور صوبہ کے6 سنٹرز میں ٹاپ پوزیشن لینے کے اقدام کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بزنس فسلیٹیشن سنٹر کے قیام کے مقاصد پورے کئے جارہے ہیں۔کاروباری افراد کو ایک چھت تلے مختصر وقت میں بزنس کے لئے این او سی کی فراہمی ترجیح ہے۔انہوں نے بزنس فسلیٹیشن سنٹر میں خدمات انجام دینے والے محکموں کے نمائندگان کی کارکردگی کی تعریف کی اورکہا کہ آئندہ بھی اسی جذبے،لگن اور محنت سے کاروباری طبقہ کو تیز رفتار سروسزکی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں