ایجو کیشن بورڈ فیصل آباد کے 4 ا سسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ ، ایک سینئر کلرک کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

منگل 14 مئی 2024 20:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) کمشنر و چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد سلوت سعید نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے 4 ا سسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ اور ایک سینئر کلرک کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

کمشنر وچیئرپرسن کی زیر صدارت ایجوکیشن بورڈ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے ایجنڈا پیش کیا۔

اجلاس میں درکار شرائط،تعلیم،اے سی آرز کا جائزہ لیکر معیار پر پورا اترنے والے ملازمین کی ترقی کی گئی۔کمشنر نے ترقی حاصل کرنے والوں کو مبارکباددی اور اپنے ذمہ اہداف کی مزید احسن انداز میں انجام دہی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن بورڈ میں اس وقت کسی ملازم کی ترقی زیرالتواء نہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں